سالگرہ پر شوہر نے بیوی کو چاند پر 3 ایکڑ کا ٹکڑا خرید دیا

Spread the love

بھارت کے شہر اجمیر کے رہائشی دھرمیندر اجینا نے اپنی بیوی سپنا اجینا کو شادی کی سالگرہ پر چاند کی تین ایکڑ زمین بطور تحفہ پیش کر دی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران دھرمیندر اجینا کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو شادی کی آٹھویں سالگرہ پر بیوی کے لیے کچھ خاص کرنا چاہتا تھا اسی خواہش کی تکمیل کے لیے چاند پر زمین خرید کر بیوی کے نام کر دی۔

دھرمیندر اجینا کے مطابق دنیا میں بطور تحفہ کاریں اور زیورات تو سب ہی دیتے ہیں لیکن میں نے اپنی بیوی کے لیے کچھ منفرد کرنے کی خواہش میں چاند پر زمین خرید کر اسے تحفے میں دی۔

بھارتی شہری نے امریکی شہر نیویارک میں واقع لونا سوسائٹی انٹرنیشنل فرم کے ذریعے یہ پلاٹ  خریدا جس کی خریداری میں انھیں ایک سال کا عرصہ لگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں