پاکستان کے قیام کا مقصد ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی ریاست قائم کرنا تھا جو خوش حالی کی منزل حاصل کرے۔صوبائی صدر مسلم لیگ ن خیبر پختو خواہ
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کاپاکستان کے یوم آزادی کے موقع پرقوم کے نام پیغام و مبارکباد وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کا احسان عظیم اور خصوصی انعام ہے جس کی ہم سب کو قدر کرنی چاہیے فلسطین، مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمان آزادی کی قیمت جانتے ہیں، اللہ تعالی انہیں بھی آزادی عطا فرمائے
پاکستان کے قیام کا مقصد ایک جدید، اسلامی،جمہوری فلاحی ریاست قائم کرنا تھا جو خوش حالی کی منزل حاصل کرے
میاں محمد نواز شریف کے قیادت میں پاکستان نے بہت سارے شعبوں میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی تھی
انشاءاللہ اللہ تعالی نے پھر سے اس ملک وقوم کی خدمت کرنے کاموقع دیا تو میاں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے قیادت میں وطن عزیز کو اقوام عالم کے ترقی پزیر ممالک کے صف اول مین لائینگے قوم کو ترقی،خوش حالی اور اعلی تعلیم کی منزل سے ہمکنا رکرکے قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل ہوں گے ہمیں اپنی کامیابیوں پر فخر کرتے ہوئے یہ عہدکرنا چاہئے کہ ہم پاکستان کو عظیم بنائیں قوم کو ترقی،خوش حالی اور اعلی تعلیم کی منزل سے ہمکنا رکرکے قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل ہوں گے
تحریک پاکستان کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام قائدین، کارکنان اور عوام بلخصوص شہداء کو خراج عقیدت سلام پیش کرتے ہیں اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور حصول پاکستان کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو اجرعظیم عطا فرمائے