لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جام شورو کے ہاسپیٹل مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس

Spread the love

اجلاس میں اسپتال میں نئے اور جدید شعبوں کے قیام کیلئے اہم اور تاریخی فیصلے کئے گئے۔

حیدرآباد(نمائندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپوٹ کے مطابق لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں این آئی سی وی ڈی کے طرز پر 24 گھنٹے دل کے مریضوں کی اینجیوپلاسٹی اور دل کی سرجریز کے ساتھ ساتھ شوگر کے باعث پیروں میں گینگرین ہو جانے والے مریضوں کی ٹانگوں کو کٹنے سے بچانے اور کینسر کے مرض کی تشخیص کیلئے پیٹس اسکین سمیت دیگر شعبے قائم کرنے کی اسپتال مینجمنٹ بورڈ نے منظوری دے دی گئی*
ہاسپٹل مینجمنٹ بورڈ کا اجلاس لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈاکٹرز سمیت پیرامیڈیکل عملے کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا
اجلاس میں وائس چانسلر لمس ڈاکٹر بیکھا رام, میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد صدیق پہوڑ, ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی, ایم پی اے عبدالجبار خان اور قانوندان امداد انڑ سمیت دیگر شریک تھے, اجلاس میں غور و خوض کے بعد مریضوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹروینشنل ریڈیالاجسٹ, انٹروینشنل کارڈیالاجسٹ, ویسکیولر سرجن, کارڈیک سرجن, پیڈس کارڈیالاجسٹ, ریڈیالاجسٹ, کارڈیک انستھیٹسٹ, الیکٹروفزیالاجسٹ, ایکوٹیکنالاجسٹ, چیف پیتھالوجسٹ سمیت دیگر ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ گریڈ 18 کے انستھیٹسٹس کی 32 اور پیتھالوجسٹ کی 32 خالی پوسٹیں پر کرنے کیلئے اور انکی تنخواہوں کی مد میں فنڈز کی موجودگی پرحکومت سے اجازت حاصل کرنے کی منظوری دی گئی, اجلاس کے دوران جدید پیٹس سی ٹی اسکین, انکیوبیٹرز, انفینٹ وارمرز, ڈیکسا اسکین سمیت جام شورو اسپتال کیلئے لتھوٹرپٹر, انستھیسیا مشین, او ٹی لائٹس, اور او ٹی ٹیبلز سمیت دیگر آلات کے حصول کیلئے سندھ حکومت کو درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سول اسپتال حیدرآباد میں ڈائلاسس بلڈنگ, برنس بلڈنگ اور پیڈس آئی سی یو کی نئی عمارتوں میں سینٹرل ایئر کنڈیشن پلانٹس لگانے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں