29اگست کے پي ڈی ایم کے جلسہ میں جیکب آباد ضلع سے دو سو گاڑیوں میں کارکنان اور عوام کا بڑا قافلہ شرکت کریگا, ڈاکٹر اے جی انصاری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ کل کراچی میں ہونے والی تحفظ پاکستان اور حقوق سندھ جلسہ میں ضلع جیکب آباد سے دو سو گاڑیوں کا بڑا قافلہ شرکت کریگا،اس سلسلے میں جیکب آباد، ٹھل، گڑہی خیرو، کریم بخش، مبارکپور، میرپور،جونگل ،باہو کھوسو اور دیگر شہروں اور گاوُں سے کوسٹرس، ویگنوں اور کاروں میں شرکت کریں گے، جلسہ کی کامیابی کیلئے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے مختلف شہروں جیکب آباد، ٹھل،مبارکپور،میرپور،دلمراد،آباد،جونگل اور دیگر جگہوں پر دورے کرکےجلسوں میں شرکت کی اور پروگرام کا جائزہ لیا اور امید کی کراچی میں جلسے میں لاکھوں لوگ شرکت کرکے بیداری کا ثبوت دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں