جیکب آباد پولیس میں کالی بھیڑیوں کو نوازا جانے لگا،

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد پولیس میں کالی بھیڑیوں کو نوازا جانے لگا، محکمانہ سزا یافتہ 80سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کا انکشاف، اہم ذمہ داریاں دے دی گئیں تفصیلات کے مطابق جیکب آبادپولیس میں 80سے زائد کالی بھیڑوں کا انکشاف ہوا ہے جن میں 3 ڈی ایس پی،10ایس ایچ اوز،8اے ایس آئی،12ہیڈ کانسٹیبل،15محرر اور پولیس کانسٹیبل شامل ہیں محکمانہ سزا یافتہ افسران اور اہلکاروں کو نوازا جانے لگا ہے اور انکی مقرری کرکے اہم ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں جبکہ سابق ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ نے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 33سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو جرائم پیشہ افراد سے رابطے، اڈوں سے ماہانہ رشوت لینے اور پولیس کے راز بتانے کے الزام میں کاروائی کرتے ہوئے انکوائری مقرر کرکے شہر بدر کر دیا تھا اور دور درازکے علاقوں میں تبادلہ کر دیا تھا ایسے افسران اور اہلکاروں کی فہرست بھی جاری کی تھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایسے اہلکاروں کو موجودہ ایس ایس پی کی جانب سے اہم ذمہ داریوں سے نواز گیا ہے، علاوہ ازیں رینک اور سروس میں سنیئر افسران کو نظر انداز کرکے جونیئرزکو انچارج مقرر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پولیس افسران میں بے چینی اور مایوسی پھیلی ہوئی ہے ضوابط کے خلاف سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں محکمہ پولیس کے لئے بدنامی کا سبب بن رہی ہیں جیکب آباد میں جرائم میں اضافہ اور قانون کی رٹ کے کمزور ہونا کا ایک سبب یہ بھی بتایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں