سونیہ صافی اس سے پہلے اے سی کوئٹہ اے ڈی سی آر کوئٹہ اور کئی شہروں میں بطور اسسٹنٹ کمشنر رہ چکی ہیں۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سونیہ صافی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چارسدہ مقرر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کئے گئے جس میں اسسٹنٹ کمشنر پبی سونیہ صافی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چارسدہ مقرر کیا گیا اس سے پہلے سونیہ صافی اے سی کوئٹہ اے ڈی سی آر کوئٹہ اور کئی شہروں میں بطور اسسٹنٹ کمشنر رہ چکی ہے موصوفہ ایک قابل،ایماندار، اور فرض شناس آفیسر ہے جنہوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دیا ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں انہوں نےایک اچھا نام کمایا ہے اس موقع پر تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سونیہ صافی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چارسدہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔