جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف ٹھل کے شہریوں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف ٹھل میں پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے رہبر چوک پر احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی، احتجاج کی قیادت ضمیر برڑو، محبوب نوناری، احسان سرکی سمیت دیگر کررہے تھے، اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سمیت تحصیل ٹھل میں بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے دن دہاڑے ملزمان شہریوں سے موٹر سائیکل اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوجاتے ہیں ڈکیتی اور لوٹمار کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہری غیر محفوظ ہوچکے ہیں، امن امان کی خراب صورتحال کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مظاہرین نے بدامنی کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے سمیت تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
