جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں تین مسلح افراد نے دو بیوپاریوں کواسلح کے زور پر روک کر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانے کی حدود میں زنگی پور کے مقام پر تین مسلح افراد نے دو بیوپاریوں سردار کشور سنگھ اور ساحل کمار سے دو لاکھ زے زائد نقدی اور موبائل فون چھین لئے مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اقلیتی بیوپاری موٹر سائیکل پر مانجھی پور سے جیکب آباد آرہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے لوٹ لیا، اسی راستے لوٹ کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں جنہیں پولیس روکنے میں ناکام ہے اور نہ ہی رہزنوں کو گرفتار کیا جا سکا ہے نہ ہی مسروقہ رقم اور سامان برآمد ہو سکا ہے جس کے باعث کاروباری طبقہ عدم تحفظ اور خوف کو شکار ہے۔
