جیکب آباد میں سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری کی جانب سے تین روزہ مفت امراض چشم کی کیمپ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری کی جانب سے تین روزہ مفت امراض چشم کی کیمپ، پہلے دن 150مریضوں کے مفت آپریشن کئے گئے جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کرکے ادویات دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے فیملی لائین محلہ میں سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری کی جانب سے تین روزہ مفت امراض چشم کی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلے دن ماہر امراض چشم ڈاکٹر اعجاز میمن، ڈاکٹر زکی الدین، ڈاکٹر نیازمیمن اور ڈاکٹر ہاشم قریشی نے 150مریضوں کے مفت آپریشن کئے جبکہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کرکے ادویات دی گئیں پیما کے ڈاکٹر عبدالرشید میمن، سابق بلدیہ چیئر مین آصف مغیری، بہادر مغیری او ر دیگر نے کیمپ کے انتظامات سنبھالے، مفت امراض چشم کی کیمپ میں آپریشن کرانے والوں نے سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری کو دعائیں دیں کیمپ میں جیکب آباد و گردونواح سمیت دور دراز کے علاقوں سے مریض علاج کے لئے پہنچے اور کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں