فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) جیکب آباد،

Spread the love

جیکب آباد (نامہ نگار) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے جیکب آباد، کشمور اور شکارپور اضلاع کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل گورننس اینڈ ٹرانسپرنسی نیٹ ورک نے اپنے ایک بیان میں فافن کے ایک سابق رکن، جنہیں سنگین بے ضابطگیوں اور نیٹ ورک کے خلاف منفی رویے کی وجہ سے نیٹ ورک سے چند روز قبل معزول اور خارج کر دیا گیا تھا کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔ گورننس اینڈ ٹرانسپرنسی نیٹ ورک کی طرف سے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان حنا بروہی، احمد بخش چنا، مجاہد بھٹو، گل بلیدی، میر نواز سندرانی، پرویز ابڑو، ایڈوکیٹ صائمہ بھٹو نے میں کہا گیا ہے کہ فافن نیٹ ورک کی سابق ممبر تنظیم پتن ترقیاتی تنظیم کے تین دہائیوں سے مسلسل چلے آنے والے سربراہ سرور باری کی جانب سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں بدنیتی پر مبنی گھٹیا الزامات لگانے کا واحد مقصد پاکستان میں سول سوسائٹی کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ عرصے تک کام کرنے والے اور انتخابات کے حوالے سے سب سے غیر جانبدار اور معتبر نیٹ ورک کی سالمیت، اتحاد اور ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے جو شواہد کی بنیاد پر کام کرنے والی ایک توانا آواز بن چکا ہے سرور باری کی تنظیم کی رکنیت بیس رکنی نیشنل کونسل نے متفقہ طور پر ختم کی تھی کیونکہ وہ رواں سال اکتوبر سے نیٹ ورک کے خلاف مہم چلا رہے تھے اور نیٹ ورک کے متعلقہ فورمز کی جانب سے متعدد مواقع دیے جانے کے باوجود اپنے بے بنیاد اور اختراعی دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے تھے۔ سرور باری اب فافن نیٹ ورک کے رکن اور نمائندہ نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں اپنے میڈیا اور سماج میں اپنی قبولیت کے لیے فافن کا نام استعمال کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں