جہلم کی اہم سیاسی شخصیت نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

Spread the love

پنڈ دادنخان (نمائندہ خصوصی) جہلم کی اہم سیاسی شخصیت تحریک انصاف کی پالیسوں سے مایوس،مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق گجر برادری جہلم کے اہم سپوت چوہدری مشتاق گجر کالا گجراں جہلم نے سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) جہلم سٹی رشید بٹ کی کوششوں سے دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں انھوں نے یہ اعلان برنلے انگلینڈ میں چوہدری سکندر نوازکے ڈیرہ پر پی ٹی آئی چھوڑنے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اسکاٹ لینڈ راجہ عابد حسین،کپٹن فرید احمد انصاری،چوہدری حماد افضل،راجہ عامر مقصور،محمود اصغر چوہدری،راجہ کلیم امین،چوہدری بدر نعیم اور ملک اسحاق موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں