جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم وزیر اعظم ٹائیگر فورس کی میٹنگ کا انعقاد زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد منعقد ہوا۔ تقریب میں سرکاری اداروں کے افسران سمیت منتخب ممبران نے بھی شرکت کی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کی میٹنگ کا انعقاد ضلع کونسل ہال میں زیر صدارت کنونئیر ٹائیگر فورس اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی سٹی, ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال, تحصیلدار منیر خان,ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فاروق بنگش, ڈی او سوشل سیکیورٹی محمد واجد, نوید علی اور حبیب الرحمان برقی نے شرکت کی.اس موقع پر ٹائیگر فورس کے ممبر نوید علی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، مشکل وقت میں قوم کے لیے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں.وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک ٹائیگر فورس کو متحرک کیا جارہا ہے،ٹائیگر فورس پہلے مرحلے میں اپنے فرنٹ لائن سولجر ڈاکٹرز کمیونٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور انکو درپیش مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریگی کیونکہ مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح پیرامیڈیکس نے لوگوں کی جانیں بچائی ہیں وہ قابل تحسین ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس سے احساس لیبر رجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لی جائے گی اور انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔
