برینج بڈبڈیز مانچسٹر کی طرف سے قائد اعظم ڈے کرسمَس اور نئے سال کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

برینج بڈبڈیز مانچسٹر ( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر )کی طرف سے قائد اعظم ڈے ، کرسمَس اور نئے سال کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا اہتمام برنج بڈیز کی سربراہ سیما شیخ نے کیا۔ تقریب کا آغاز عظمت شہزادی نے تلاوت کلام پاک سے کیا شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔ نظامت کے فرائض ظہیر لاکھیرا نے نبھائے ۔ فریدہ لاکھیرا اور ظہیر لاکھیرا نے قائد اعظم کی پیدائش کی مناسبت سے ترانہ سنایا۔ ۔اس کے بعد ظہیر لاکھیرا اور فریدہ لاکھیرا نے پاکستانی اور انڈین گانوں سے محفل کو لوٹ لیا۔ خواتین نے اپنے پسندیدہ گانوں کی فرمائش بھی کی اور ظہیر اور فریدہ لاکھیرا کی آواز سے بہت محظوظ ہوئیں ۔ تقریب میں ایم پی یاسمین ڈار ، بری کی ڈپٹی میئر شاہینہ ھارون اور بری کی کونسلر اور B A M E پروجیکٹ کی فاونڈر عمارا فاروق اور ان کی ٹیم نے بطور مہمان شرکت کی۔ برنج بڈیز کی ہیڈ سیما شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے وقت نکال کر پروگرام میں شرکت کی ۔ سیما شیخ نے ولینڑیرز عائشہ مبشر ، رفعت،، عذرا، نسرین ، روبینہ چوہان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں