پنن وال کے علاقہ چک مجاہد شمالی میں غریب شخص کی بھینس کرنٹ لگنے سے ہلاک

Spread the love

پنڈ دادنخان (نمائندہ خصوصی)واپڈا سب ڈویژن پنن وال کے علاقہ چک مجاہد شمالی میں غریب شخص کی بھینس کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی مالک اور بھینس کا بچھڑا بال بال بچ گئے بھینس کے گلے میں لوہے کے سنگل کی بجائے رسی ہونے کی وجہ سے نوجوان بچ گیا بچھڑا پانی میں کرنٹ محسوس کرتے ہی بھاگ گیا طارق محمود بھینس کو پانی پلانے کے لئے جوہڑ میں لے گیا وہاں پر لگا پول شارٹ تھا یا کہ کوئی دیگر تار شارٹ تھی جس کی وجہ سے پانی میں کرنٹ آگیا کرنٹ لگنے سے غریب غیر کاشتکار شخص کی لاکھوں روپے مالیت کی بھینس موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اور غریب کے گھر کا سارا سسٹم خراب ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں