دینہ (نمائندہ خصوصی) دینہ پو لیس کا مر غوں کی لڑائی پر لگے جو ئے پر چھا پہ، 7ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 23710روپے نقدی، 8عدد مو بائل فون، 19عدد مو ٹر سائیکل اور 5عدد اصیل مر غ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمان خان کے احکامات کی رو شنی میں دینہ پولیس نے مفتیاں کے قریب حویلی میں مر غوں کی لڑائی میں لگے جو ئے پر چھاپہ مار کر 7ملزمان محمد فرحان ولد محمد خان ساکن پنڈ جاٹہ،تفسیر انور محمد انور ساکن کوٹلہ ریحان جہلم،دانیال آفتاب محمد آفتاب ساکن دینہ،علی ناز طارق محمود ساکن منہاس ٹاؤن مفتیاں،سعید اللہ ولد سخی جان ساکن ٹھیکریاں دینہ،احتشام الحق ولد محمد آفتاب ساکن دینہ اورشمس الحق محمد اعجاز ساکن مفتیاں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جو بذریعہ مر غ لڑائی جواء کھیلنے میں مصروف تھے اور ان کے قبضے سے رقم مبلغ 23710 روپے، 8 عدد موبائل فون، 19 عدد موٹر سائیکل اور 5 عدد اصیل مرغ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
