جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو ہاف فرائی کردیا، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو ہاف فرائی کردیا ہے، ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے مطابق ائیرپورٹ تھانہ کی حدود بُگھیہ پل کے مقام پر4 جرائم پیشہ افراد واردات کے ارادے سے کھڑے تھے کہ گشتی پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ زمان عرف راجہ اورمنصور عباسی کے نام سے ہوئی ہے زخمی حالت گرفتار ملزمان کو علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ملزمان چوری کے مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
