یاد رہے کہ ایوارڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورنگزیب کاسی کو بہترین کارکردگی پر دیا گیا۔
ژوب(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب اورنگریب زیب کاسی کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب اورنگریب زیب کاسی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب اورنگریب زیب کاسی کو بہترین کارکردگی پر دیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب اورنگریب زیب کاسی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں ایوارڈ پیش کرنے کیلئے وقت نکالا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان صوبے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کی قیادت اور وژن واقعی متاثر کن ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ژوب اورنگریب زیب کاسی نے روزنامہ اردو گلوبل یوکے اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات بروقت حل کرنا ہمارا مشن و مقصد ہے کیونکہ عوام کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔
