جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں یوسی سیکریٹریز کی من مانی، پیدائشی سرٹیفکیٹ کی 500سے ایک ہزا ر فیس وصول کرنے کی شکایات، دوسو روپے سرکاری فیس ہے اضافی پیسے وصول کرنے کی شکایات پر سیکریٹریز کا اجلاس بلایا ہے:اے ڈی ایل جی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں یونین کونسلز کے سیکریٹریز کی جانب سے پیدائش اور فوتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے مقرر فیس سے زیادہ پیسوں کی وصولی کی شکایات بڑھ گئی ہیں نصیر احمد کھوسو نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یوسی سیکریٹریز نے لوٹمار کا بازار گرم کر رکھا ہے پیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کے اجراء کے لئے پانچ سو سے ایک ہزار فیس وصول کی جا رہی ہے جوکہ ذیادتی ہے جس پر سٹیزن پورٹل میں بھی شکایت کی ہے با لا حکام اس کا نوٹس لیں دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جیکب آباد عون قمر جوکھیو نے رابطے پر بتایا کہ یوسی سیکریٹریز کی جانب سے مختلف سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے اضافی پیسوں کی وصولی کی شکایات ہیں جس پر یوسی سیکریٹریز کو اجلاس بھی بلایا ہے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی فیس ایک سو سے دو سو ہے پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ اور نادرا کی فیس سمیت کمپوٹر آپریٹر رکھنے کی وجہ سے اتنا خرچہ ہو جاتا ہے لیکن شہریوں سے پانچ سو سے ایک ہزار کی وصولی قابل افسوس ہے یہ شکایات ایڈ منسٹریٹرس کو کی جائیں جن کے اب یہ یوسی سیکریٹریز ماتحت ہیں۔
