جیکب آباد میں تصویر ی نمائش کا افتتاح سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری نے کیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں تصویر ی نمائش کا افتتاح سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میونسپل ہائی اسکول میں آرٹسٹ برکت ناز کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح سماجی رہنما حاجی شہر محمد مغیری نے کیا تین روزہ تصویری نمائش میں آبی رنگ، پینسل اور پین ورک سے بنائی گئی تصویریں رکھی گئی ہیں جس کو دیکھنے کے لئے نہ صرف جیکب آباد بلکہ گردونواح اور بلوچستان سے بھی لوگوں نے شرکت کی تصویری نمائش میں عبدالسمیع چنہ، عبدالخالق چنہ شکارپور، قمر الدین کھوسو تنگوانی، انٹر نیشنل واٹر کلر سوسائٹی کے علی اکبر آرائین، علاؤالدین ڈیرہ الہیار، محمد قاسم بگٹی پروفیسر ملٹی کالج ڈیرہ بگٹی، پروفیسر الطاف گوہر پیچوہو، امان اللہ لغاری، امتیاز ابڑو، سندھی دبی سنگت کے عباس سارنگ، شاہ لطیف اسکاؤٹ کے حاجی نعیم الدین سومرو سمیت طلبااور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی آرٹسٹ برکت نازنے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پینسل سے بنی تصویر سماجی رہنما کو تحفے میں دی میڈیا سے گفتگو میں آرٹسٹ برکت ناز نے اپنے فن پاروں کی نمائش کے متعلق کہا کہ اپنی تصویروں میں سندھ کی ثقافت، قدیم عمارتوں کو اجاگر کیا ہے نمائش کا مقصد نوجوان نسل کو اس طرف راغب کرنا اور شعور بیدار کرنا ہے جیکب آباد میں یہ پہلی تصویری نمائش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں