خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل ( صابرہ ناہید+عارف چوہدری مانچسٹر ) کی جانب سے بانی و صدر نغمانہ کنول شیخ جی اور چیرمین امتیاز شیخ صاحب کی رہائش گاہ پر نئے سال کے آغاز پر ایک خوبصورت شام کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں جرمنی سے لیکر مانچسٹر ، اولڈھم اور گردونواح سے شعراء حضرات ، سیاسی ، سماجی ، صحافی برادری اور فلاحی تنظیموں نے شرکت کی ۔ یہ محفل خصوصی طور پر اردو گلوبل نیٹ ورک کے اعزاز میں رکھی گئی ۔ مسٹر اور مسز نغمانہ کنول شیخ نے تمام مہمانوں کا بہت گرم جوشی سے استقبال کیا اور پرتکلف چائے کا دور چلا۔ اس کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز کی خوبصورت تلاوت سے ہوا۔ خزینہ شعروادب کی ممبر مشعل عقیل پنکی نے نغمانہ کنول کی لکھی ہوئی نعت کو اپنی آواز میں بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
تقریب کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ پہلے دور میں تمام مہمانوں نے اپنا اپنا تعارف بہت خوبصورت انداز میں پیشی کیا اور اپنی اپنی پسند کے اشعار پیش کیئے۔ سمیرا سومی ، کومل خان ، ناز کوکب ، نورین شہزاد نے اپنی پسند کی شاعری سنائی۔ صدیق پونا والا ، سرپرست سجاد شاہ ، رضیہ چوہدری ، صبیح شیخ ، سیما شیخ شہزاد صاحب ، ہیری بوٹا ، ڈاکٹر ابراہیم ، شگفتہ یونس ، مسٹر و مسز اویس ، حمیرا۔ مسٹر و مسز سلیم سنی ، مقدس مجید ، کرن شیخ ، قاسم شیخ ، جنید شیخ ، شاھیر شیخ ، مومن شیخ ، شبنم مرزا، تنزیلہ ضیاء ، صبا صدیقی ، نگہت کائنات ، اوپن کچن سے چیمہ صاحب ، شازیہ اور دیگر نے شرکت کی۔ صحافی برادری سے پریس کلب آف پاکستان کے صدر پرویز مسیح مٹو، خزانچی محبوب بٹ ، عارف پندھیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اردو گلوبل نیٹ ورک کے بانی اور خزینہ شعروادب کے ڈائریکٹر محمد شہزاد مرزا نے اپنی ٹیم کی طرف سے خزینہ شعروادب انٹرنیشنل کے چیئرمین امتیاز شیخ کے پرتکلف عشائیہ کا انتظام کرنے کا بہت شکریہ ادا کیا اور خزینہ کی کارکردگی پر بانی و صدر نغمانہ کنول شیخ کو اعلی پائے کا پروگرام کرانے پر مبارکباد پیش کی۔ اور اوپن کچن کی پانچ سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ کشمیر موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے خزینہ کی 30 سالہ کارکردگی پر بانی و صدر کو خوب داد دی۔ سرپرست خزینہ سید سجاد حیدر شاہ نے کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے دوسرے حصے میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔ جسکی صدارت کے فرائض صابر رضا اور روبینہ خان نے نبھائے۔ جبکہ مہمان خصوصی خصوصی جرمنی سے آئے شاعر و ادیب جناب امجد عارفی تھے۔ شعرا حضرات میں محبوب الہی بٹ ،، مخدوم امجد شاہ ، عابدہ شیخ، روبینہ خان ، نغمانہ کنول شیخ اور صابر رضا شامل تھے۔ اردو گلوبل نیٹ ورک اور خزینہ شعروادب انٹرنیشنل کی طرف سے نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا اور کشمیر موومنٹ کے چیئرمین راجہ نجابت صاحب نے رہنما ہیری بوٹا صاحب کی سالگرہ کا کیک تمام حاضرین کے ساتھ مل کر کاٹا۔ گلوکار ذاہد نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ، حاضرین کے تعارف ، مشاعرے اور موسیقی کے بعد چیئرمین امتیاز شیخ کی طرف سے پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا ۔ آخر میں خواتین نے ڈھولک کی تھاپ پر خوب گانے گا کر سب کو محظوظ کیا۔ نظامت کے فرائض نغمانہ کنول شیخ ، سائرہ پونا والا اور صابرہ ناہید نے نبھائے۔ اس موقع پر یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید اور بانی شہزاد مرزا نے خصوصی اناؤنسمنٹ میں بتایا کہ اردو گلوبل کے زیر اہتمام اپریل میں مشہور قوال عزیز میاں قوال کے صاحبزادے جنید قوال کا ایک زبردست کنسرٹ کروایا جائے گا جگہ اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ باری ایسوسی ایشن وزیرآباد امتیاز احمد خان اور جنرل سیکرٹری مستعصم مالک طور نے چارج سنبھا ل لیا
سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کا دورہ وزیرآباد،
مشہور فلاحی تنظیم “اخوت”اور سی ڈی سی المرکزجہلم کا مشترکہ اجلاس
خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل کی جانب سے بانی و صدر نغمانہ کنول شیخ جی اور چیرمین امتیاز شیخ صاحب کی رہائش گاہ پر خوبصورت شام کا اہتمام کیا گیا
برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف متعصبانہ ریمارکس کے حالیہ سلسلے کے بارے میں بیان جاری کر دیا