کشمیریوں کی آزادی کے لئے یورپین پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے والے سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے بر طانیہ کے شہر برنلے کے مئیر کا حلف اٹھا لیا

Spread the love

بر ملے (چودھری عارف پندھیر)
برطانیہ کے علاقے نارتھ ویسٹ کے حسیں و جمیل پہاڑوں کے سرسبز شاداب ڈسٹرکٹ لنکاشائر میں واقعہ برنلے ٹاؤن کو منفرد حیثیت حاصل ہے جسکی ابادی تقریباً 88920 افراد پر مشتمل ہے ۔پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی برطانیہ بھر کی طرح برنلے ٹاؤن میں بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اسی ٹاؤن بسے سماجی و سیاسی طور پر اپنے بیباک اور منفرد طرز سیاست سے کمیونٹی کے اندر  نمایاں مقام رکھنے والے سابق رکن یورپین پارلیمنٹ واجد خان بھی ہیں جو گزشتہ ایک سال سے برنلے کونسل میں ڈپٹی مئیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے اور آج بروز بدھ 27 مئ 2020 کو برطانیہ میں کونسل کی بذریعہ وڈیو خصوصی میٹنگ میں برنلے کے مئیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عزیز و اقارب قریبی رفقاء اور بالخصوص مقامی کمیونٹی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان پر اعتماد کر کے متعدد بار کونسلر منتخب کیا اور اسی کی بدولت وہ مئیر شپ کے عہدے پر فائز ھوئے یاد رہے واجد خان نے عالمی سطح اور یورپین پارلیمنٹ کے اندر کشمیری قوم کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم بارے جرآت ؤ بہادری سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ انکے مئیر کا حلف اٹھانے پر کمیونٹی انتہائی خوش ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں