جہلم (اختر شاہ عارف) پاکستان کی آزادی کے پچھتر سال پورے ہونے پر آج المرکز کونسل جہلم اور اس کی ذیلی تنظیموں کے زیرِ اہتمام الحقیق ہال المرکزجہلم میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں ضلع جہلم کی مشہور سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے آغاز سے پہلے صبح ساڑھے دس بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔اور اس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔پرچم کشائی کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔اس کے بعد آزادی کے تمام شہداء اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔اس تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے پاس ان گنت شہداء کی امانت ہے۔اس کی آزادی کے لیئے ان گنت لوگوں نے قربانیاں دیں۔اس لیئے ہمیں اس ملک کی تعمیر و ترقی کے لیئے دن رات کام کرنا ہو گا۔اس تقریب میں دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا۔کہ اس سبز ہلالی پرچم اور اس وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیئے اگر ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑا تو ہم دریغ نہیں کریں گے۔ اس تقریب میں مختلف سکولوں سے آئے ہوئے بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیئے۔جنہیں حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔تقریب کے اختتام پر تقریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کو انعامات دیئے گئے۔اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ہر ان لوگوں کو شیلڈز دی گئیں۔جو 1947ء میں پیدا ہوئے تھے۔تقریب کے اختتام پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔آخر میں تمام شرکاء کو شاندار ٹی پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ پروقار اور شاندار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم۔
12 روز گزرنے کے باوجود گورنر نے دستخط نہ کیے، کے پی کابینہ میں ردو بدل کا معاملہ لٹک گیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا، اعلیٰ عدالت نے ہی قانون کو دیکھنا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی
آپریشنل مسائل، ملکی و غیر ملکی 7 پروازیں منسوخ، 15 سے زائد تاخیر کا شکار۔
6 ستمبر کا دن ہمیں وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔اکرام الدین