کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر حکومتِ پنجاب کی طرف سے امن ایواڈ وصول کرنے والے یہ سب سے کم عمر نوجوان ہیں جو خود ایک منفرد اعزاز ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر چکوال سے تعلق رکھنے والے (ڈھولکی) جیسی تصنف کے مصنف
ظاہر محمود یہ امن ایوارڈ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر نوجوان ہیں-اس سے قبل اس نوجوان کو ضلع چکوال کا سب سے بڑا اعزاز ایواڈ (دھن چوراسی) بھی دیا جا چکا ہے انہیں یہ امن ایوارڈ پاکستان اور انڈیا کے مابین امن کو فروغ دینے کے لیے انڈیا سے آئی معمر خاتون رینا چھبر ورما کی پاکستان میں بھرپور مہمان نوازی کرنے اور پوری دنیا میں پاکستان کا پرامن اور مثبت امیج اجاگر کرنے پر دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی طرف سے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے سلسلہ میں گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا- ظاہر محمود 2012ء سے لے کر 2022ء تک گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم رہے- انھوں نے انٹرمیڈیٹ سے لے کر ایم فل تک کی اعلی تعلیم یہیں سے حاصل کی- اس دوران یہ لٹریری سوسائٹی اقبال ہاسٹل، سوندھی ٹرانسلیشن سوسائٹی، بزمِ نذیر نیو ہاسٹل کے صدر رہے جبکہ جامعہ کے ایک قدیمی مجلے “پطرس” کے سو سالہ خصوصی شمارے کے مدیر کے طور پر اس کا ایک بھرپور شمارہ بھی شائع کیا- ظاہر محمود کو جامعہ کے 18ویں کانووکیشن کے موقع پر ایک رول آف آنر، تین سرٹیفیکیٹ آف ڈسٹنکشن اور چار سرٹیفیکیٹس آف میرٹ سے بھی نوازا گیا- یہ نوجوان گزشتہ چار سال سے اردو پوائنٹ کے ساتھ بطور اینکر بھی منسلک ہے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے حوالے سے کئی پروگرام بھی کر چکا ہے- پنڈ دادنخان میڈیا کلب کی تمام ٹیم کی طرف سے ظاہر محمود کو یہ امن ایوارڈ ملنے پر ڈھیروں مبارکباد-
