کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
شہر کے وسط سے دندناتی ہیوی ٹریفک سے آئے دن حادثات رونما ہورہے ہیں۔۔وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کا رہائشی واصف اعوان ولد عاشق حسین تیز رفتار ڈمپر کے ساتھ ٹکرا کر شدید ذخمی ہوگیا جسے ریسکیو 1122 کے عملہ نے ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان منتقل کردیا جہاں نامناسب طبعی سہولیات کی وجہ سے اطلاعات ہیں کہ اس کی ایک شدید زخمی ٹانگ کاٹنا ناگزیر ہے جس سے وہ زندگی بھر کےمعذور ہوجائے گا جسکی سراسر ذمہ داری مقامی انتظامیہ کی بنتی ہے سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بد بختی ہے کہ ہمارے
تاریخی شہر کے تاریخی سیاست دان ایک بائی پاس نہ بنوا سکے محلوں اور گلیوں کے بیچ و بیچ روڈ پر ھیوی ٹرانسپورٹ دھوم دھڑلے سے جاری، ڈمپروں اور ٹرالیوں کے نیچے کھیوڑہ شہر کے بچےکچلنے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ ھیوی ڈمپر کے نیچے آ کر ایک اور ماں کا لال زخموں سے چور ھو گیا۔۔جس کی ایک ٹانگ ضائع ھونے کا خدشہ ھے ہم۔وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے مطالبہ کرتے ہیں شہر کا بائی پاس فوری منظور کیا جائے۔۔۔
