کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان)
۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لیبر کورٹ مزدورں کی برطرفی اپلیٹ کورٹ کے فصیلہ کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا فریقین کو نوٹس بھی جاری ہوگئے
تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدور اپنی غیر قانونی برطرفی کے لیے عدلیہ کے فیصلے کے منتظر تھے اور قانونی جنگ لڑ رہے تھے جس میں بڑی مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔مزدور یونین کے صدر ملک نصرت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیبر کورٹ سے مزدورں کی برطرفی اور اپلیٹ کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواست پر آج ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران معزز عدالت نے لیبرکورٹ کے فیصلے سمیت اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جو خوش آئند ہے مزدور رہنما ملک نصرت نے مزید کہا کہ ڈنڈوت سمینٹ فیکٹری کے مزدورں کی برطرفی غیر قانونی اقدام ھے اور طاقت اور زور سے مزدور جہدوجد کو نہیں دبایا جا سکتا انہوں نے کہا کہ مزدورں کی بحالی اولین ترجیح ہے اور انشا اللہ ہماری جہدوجد کامیاب ھو گی ۔
