جہلم زاہد حیات۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ،سیکرٹری پنجاب محکمہ اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشہ حشام کا دینہ مین بازار کا دورہ مختلف دکانوں کو چیک کیا احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے دکانداروں کو جرمانے اور ایک دکان کو سیل کر دیا گیا چیف آفیسر بلدیہ الفت شہزاد،ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار،انچارج پولیس سٹی چوکی ملک مطلوب سمیت بلدیہ کا عملہ اور ٹائیگر فورس کے جوان بھی ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم،سیکرٹری پنجاب محکمہ اوقاف،اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور چیف آفیسر بلدیہ نے مین بازار کا اچانک دورہ کیا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جرمانے اور ایک دکان کو سیل بھی کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور اسسٹنٹ کمشنر انیشہ حشام نے نمائندہ اوصاف’ نمائندہ جذبہ سہیل انجم قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث دینہ کا دورہ کیا ہے کیونکہ عوام اس مرض کو سنجیدہ نہیں لے رہی اور بے احتیاطی کر رہی ہے جبکہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے عوام کو بار بار بتایا جا رہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی ہم کرونا وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
