ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلا س عاطف اللہ خان نے سرکاری اراضی پر تعمیرات کرنے والے 7 مزدورں کو مالک سمیت 15 دن کیلئے جیل کی سز ا سنادی

Spread the love

گلگت (پ ر) ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلا س عاطف اللہ خان نے سرکاری اراضی پر تعمیرات کرنے والے 7 مزدورں کو مالک سمیت 15 دن کیلئے جیل کی سز ا سنادی، جبکہ دوسرے گروپ کے 5 افراد کو 7یوم کیلئے جیل بجوادیا، خالصہ سرکار اراضی پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز دریائے ہنزہ کے ساتھ خالصہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات پر ڈیوٹی مجسٹریٹ شیر باز نے کے آئی یو پولیس کے ہمراہ زبردست کاروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان کے عدالت میں پیش کردیا، پولیس، موقع پر موجود افراد کی گواہی کے بعد جرم ثابت ہونے پر 7 افراد کر 15 دن، 5 افراد کو 7 دن کی سزا سنادی اور بزریعہ مجسٹریٹ و پولیس مناور جیل بجوادیا۔ انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خالصہ سرکاری اراضی پر کسی بھی تعمیرات، پتھر بنانے، ریت نکالنے، بجری بنانے کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کررکھی ہے خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جارہی ہے کار سرکار میں مداخلت ناقابل معافی جرم ہے۔ غیر قانونی تعمیرات روکنے کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس نے مانیٹرنگ کا عمل تیز کردیں، مجسٹریٹس پولیس کے ہمراہ کریک ڈان کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کریں جہاں کہیں بھی دفعہ144 کی خلاف ورزی ہوگی کرنے والوں کو جیل کی سزائیں، جرمانے یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں، انہوں نے سے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ خالصہ سرکار اراضی پر قبضہ، کسی بھی قسم کی تعمیرات، درخت لگانے، بجری نکالنے اورریت نکالنے سے اجتنا ب کریں اور سزاوں سے بچیں، خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات، پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں