گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں محنت کش ریڑھی بانوں کی سہولت کیلئے رابطہ سڑکوں میں انہیں کاروبار کرنے کی اجازت دیں گے مگر انہیں مین شاہراہوں پر صبح 10 بجے لیکر سہ پہر 4 بجے تک مین شاہراہوں میں کھڑے ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ریڑھی مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنی ریڑھی کی رجسٹریشن کیلئے میونسپل انکروچمنٹ سیل کے ساتھ تعاون کریں، بغیر رجسٹرڈ ریڑھی والوں کو ہر گز شہرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، میونسپل انکروچمنٹ سیل کی کارکردگی تسلی بخش ہے مزید بہتری کیلئے انکروچمنٹ انسپکٹر اور ٹیم کوششیں تیز کریں شہر کے فٹ پاتھوں پر تجاوزات کرنے والے تاجروں کے خلا ف کاروائیاں جاری رکھیں، تاکہ پیدل چالنے والے راہگیروں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے انکروچمنٹ انسپکٹر کو ہدایات دیں کہ وہ ریڑھیوں کی رجسٹریشن کیلئے مقامی تاجروں کو شعور دینے کیلئے آگاہی مہم چلائیں، اس سلسلے میں سوشل اور پرنٹ میڈیا کابھی سہارہ لیاجائے ضرورت پڑی تو مقامی کیبل ٹی وی کابھی تعاون لیا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو شعور حاصل ہوسکے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتے کے روز میونسپل حدود میں ریڑھی بان محنت کش طبقے کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ریڑھیوں کی وجہ سے شہرکے مین شاہراہوں میں ٹریفک کے روانی متاثر ہوتی ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی محنت کش طبقہ ریڑھی پر کاروبار کرنا چاہتا ہے اسے میونسپل کارپوریشن سے اجازت لیناہوگی اس کیلئے میونسپل انکروجمنٹ سیل نے رجسٹریشن شروع کردی ہے اس نادر موقع پر ریڈھی مالکان فائدہ اٹھائیں، اور اپنی ریڑھیوں کی رجسٹریشن کروائیں، رجسٹریشن کی سہولت حاصل نہ کرنے والے ریڑھی مالکان اپنی ریڑھیوں کو بازار نہیں لاسکتے، اور جو ریڑھی مالکان رجسٹریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے انہیں قانونی طور پر تحفظ حاصل ہوسکے گا، وہ روڑ پر چلتے پھرتے کاروبار کرتے نظر آئیں گے، اور انہیں سٹی پارک ایریا، شہید ملت روڈ، یادگار بازار، اور مختلف رابطہ سڑکو ں میں کاروبار کرسکتے ہیں، جبکہ میں شاہراہوں پر صبح 8 تا سہ پہر 4 بجے تک مین شاہراہوں پر آنے پر پابندی عائد ہوگی۔ تاکہ ٹریفک روانی میں خلل نہ پڑ سکے، اس سے قبل انکروچمنٹ انسپکٹر منظور حسین نے میونسپل کارپوریشن کے جانب سے جار ی ریڑھی رجسٹریشن کے سلسلے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ درپش مشکلات سے بھی آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور CCOعابد حسین میر کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
