اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سلمان منشاء نے کرسمس ڈے کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں

Spread the love

تاندلیانوالہ(نوراحمد کھوکھر)تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سلمان منشاء نے کرسمس ڈے کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ان کو اپنے عقائد اورمذہبی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے اوران کی آزادی کو پاکستان کا آئین او ر قانون تحفظ فراہم کرتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا بھر پور مثبت کردار ادا کررہے ہیں جن کو پوری قوم اورریاست قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے سی آفس کمیٹی روم میں کرسمس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر سلمان منشاء نے کہاکہ سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کیلئے مخصوص کوٹہ پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے اوراسی طرح اقلیتوں کے تہوار اورمذہبی ایام میں ان کو وہی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو یہاں کی اکثریت کو حاصل ہیں۔ تاندلیانوالہ میں مسیحی، کمیونٹی سے تعلق رکھنے افرادشہر کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اوریہاں بسنے والے باسیوں کے آپس میں مثالی مذہبی ہم آہنگی اوررواداری پائی جاتی ہے۔ اجلاس سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی و روحانی پیشواؤں نے شرکت کی اورامن کے فروغ کیلئے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں