حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے مشیر شہر یار خان کے اعزاز میں شیفیلڈ کے ترکش ریسٹورنٹ میں عیشائیہ

Spread the love

سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ ناصر میر نے اٹلی سے آئے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے مشیر شہر یار خان کے اعزاز میں شیفیلڈ کے ترکش ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا جس میں پاکستان کے موجودہ معاشی حالات اور سرمایہ کاری کے متعلق بات چیت کی گئ لاھور کی ممتاز کاروباری شخصیت مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو امتیاز احمد رانا بر طانیہ کی ممتاز کاروباری مزہبی شخصیت میاں محمد اسحاق نے خصوصی شرکت کی

شیفیلڈ رپورٹ۔ عارف چودھری
سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ ناصر میر نے اٹلی سے آئے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے مشیر شہر یار خان کے اعزاز میں شیفیلڈ کے ترکش ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا جس میں پاکستان کے موجودہ معاشی حالات اور سرمایہ کاری کے متعلق بات چیت کی گئ لاھور کی ممتاز کاروباری شخصیت اور مال ون اور ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو امتیاز احمد رانا – شیفیلڈ کی کاروباری شخصیت ملک نعیم -مانچسٹر کی کاروباری مزہبی شخصیت میاں اسحاق -کمیونٹی لیڈر یاسین میر – چودھری عارف پندھیر نے شرکت کی
اس موقع پر مہمان خصوصی اٹلی میں حکومت پاکستان کے اعزازی مشیر برائے سرمایہ کاری شہر یار خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو باہر سے سرمایہ کاری کی بہت ضرورت ہے آج سب دوست احباب کا اکٹھے ہونے کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کرنا ہے ھم اس کے لئے ناصر میر کا شکریہ اد کرتے ہیں میزبان سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر پی ٹی آئ بر طانیہ ناصر میر نے کہا آج شہر یار خان اور دوسرے دوستوں کے اعزاز میں ڈنر میں پاکستان کے موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئ لاھور سے آئے کاروباری شخصیت امتیاز احمد رانا نے ناصر میر کو دوستوں کو اکٹھا کر نے کا شکریہ سب اوورسیز بھائیوں کو اس وقت بلا تفریق پاکستان میں کسی بھی شعبے میں انوسٹمنٹ کرنی چاہیے بزنس مین نعیم ملک نے اٹلی سے آکر آج کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ڈا کیا اور کہا کہ پاکستان اس وقت کرائسس میں ہے بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو اس وقت مزید زر مبادلہ بھیج کر ملک کی خدمت کرنی چاہئے -بر طانیہ کی کاروباری اور مزہبی شخصیت میاں محمد اسحاق نے ناصر میر کی طرف سے پر تکلف دعوت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں