چیف اکرام الدین کا معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی قتل کی شدید مذمت

Spread the love

خیبر پختونخواہ وکلاء برادری ایک بہترین اور سینئر قانون دان سے محروم ہو گئی۔انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے کہا کہ معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ بار کے اندر ایک سینئر وکیل کا قتل صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے وکلاء برادری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت وقت وکلاء برادری کو تحفظ دینے سے قاصر ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ عوام اور وکلاء برادری ایک بہترین اور سینئر قانون دان سے محروم ہو گئی صوبائی اور مرکزی حکومت وکلاء برادری کو سیکورٹی اور تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں وکلاء برادری پاکستان کی شان ہے وکلاء برادری پر حملے قابل مزمت ہے۔ یاد رہے کہ عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ 2020-21 کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رہے لطیف آفریدی پاکستان بار کونسل کے نائب صدر اور پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر بھی رہے۔ انٹرنیشنل سفیر برائے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا چیف اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت وقت عبدالطیف آفریدی ایڈوکیٹ کے قتل میں ملوث ملزم کو سخت سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں