نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ فائیو کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،

Spread the love

جہلم(محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ فائیو کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،140 بوتل دیسی شراب برآمد، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار ، منشیات فروش کو پولیس تھانہ مندرہ کے حوالے کر دیا گیا عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے موٹروے پولیس بیٹ فائیو کے پیٹرولنگ افسران انسپکٹر راجہ عشرت مختیار ،انسپکٹر ذکی حسنین ملک ،سب انسپکٹر آصف شہزاد کی بہترین کارکردگی پرانہیں خراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے آنے والی کرولا نمبر LEH 2816 گل پیڑہ کے مقام پر ڈرائیورگاڑی زگ زیگ چلا رہا تھا کہ موٹروے پولیس کے انسپکٹر راجہ عشرت مختیار ،انسپکٹر ذکی حسنین ملک ،سب انسپکٹر آصف شہزاد نے روکا تو گاڑی کے کاغذات مانگنے پر مشکوک پایا گیا دوران تلاشی گاڑی سے 140 بوتل دیسی شراب برآمد کر کے تھانہ مندرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔انسپکٹر ذکی الحسنین نے بتایا کہ ملزم ساجد نواز ولد گھیبا خان سکنہ موہری ہرسال گوجرخان کا رہائشی ہے ڈی ایس پی شہزاد اسلم کی طرف سے ان آفیسر کو سراہا گیا اور شاباش دی اہلیان علاقہ نے موٹر وے پولیس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس نے ہمیشہ اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں