8فروری ملک توڑنے،اسرائیل تسلیم کرنے،کشمیر فروخت کرنے کے ایجنڈے کو لیکر چلنے والی پارٹیوں کو شکست ہو گی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے امیدوار قومی سمبلی ناصر محمود کلیر،امیدوار صوبائی اسمبلی محمد مشتاق بٹ نے کہا ہے کہ 8فروری ملک توڑنے،اسرائیل تسلیم کرنے،کشمیر فروخت کرنے کے ایجنڈے کو لیکر چلنے والی پارٹیوں کو شکست ہو گی،یہ عوام پر منحصر ہے وہ اس ایجنڈے پر عمل پیرا پارٹیوں کو دوبارہ اقتدار میں لانا یا ملک کو بچانا چاہتے ہیں،اداروں کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی۔وہ جماعت اسلامی کے رہنما محمد جاوید ممبر کی والدہ،عبد الخالق بٹ کے والد سابق کونسلر عبد المالک بٹ،بھروکی چیمہ میں جبار بٹ اور محمد جبران کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،صابر حسین بٹ،محمد رفیق نعیم،محمد رضوان بٹ بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی قرار داد امریکہ سے اسرائیل کو قتل عام کا اجزات نامہ ملا امریکہ نے اسلحہ بھی اسرائیل کو دیا خون بہانے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لئے سلامتی کونسل کی بے عملی تشویشناک ہے،دو خاندانوں نے سات بار حکومت کی خود خوشحال ہوئے جبکہ ملک بد حال ہوا،ہمارے بچے زرداری اور شریف خاندان کے غلام ہیں قوم8فروری کو انا کا احتساب کرے گی انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے نشان اور جھنڈے سے الیکشن میں حصہ لے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں