وزرات خارجہ کے فوکل پرسن اکرام الدین کا مشیر خزانہ سلواتورے مسیمیلیانو روسا سے ملاقات۔

Spread the love

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو کاروبار کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی۔

سیسلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا سیسلی کالتنسیتیا کے مشیر خزانہ سلواتورے مسیمیلیانو روسا سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے مشیر خزانہ سلواتورے مسیمیلیانو روسا سے ملاقات ہوئی ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو کاروبار کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر مشیر خزانہ سلواتورے مسیمیلیانو روسا نے وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے اس موقع پر وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے مشیر خزانہ سلواتورے مسیمیلیانو روسا کو اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں