وزیرآباد(ملک طارق جاوید) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی اور خطرناک کا الرم بجانا فرسودہ مفادات اور ورلڈ آرڈ کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے،70سال سے پاکستان نے امریکی بلیک میلنگ کے سامنے قومی مفادات کو قربان کئے رکھا جسکی وجہ سے پاکستان کے افغانستان،ایران،چین کے ساتھ تعلقات سردمہری کا شکار رہے جبکہ مقبوضہ جموں وکشمیر پر ہندوستان کے ظالمانہ اقدامات کی ناجائز سرپرستی سے پاکستان کے مفادات کو شدید نقصان اور قومی وعلاقائی سلامتی کے لئے بھی مسلسل پیدا ہوتے رہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان ریاست اور پارلیمنٹ قومی مفادات کو ترجیح دے پارلیمنٹ میں کھلی بحث کی بجائے اور امریکی دباؤ بلیک میلنگ کو مسترد کیا جائے۔وہ لاہور سے راولپنڈی جاتے ہوئے وزیرآباد میں جماعت اسلامی کے رہنما صابر حسین بٹ کی زیر قیادت ذبیع اللہ ملک،رانا عقیل احمد،جاوید مغل،ارسلان بٹ پر مشتمل وفد سے گفتگو کررہے تھے۔لیاقت بلوچ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیس کے دورہ پاکستان کو متوازن باوقار اور اتحاد امت کا حسین امتزاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سعودی عرب تعلقات درست سمت قدم ہے پاکستانی صدر اور وزیراعظم کو بھی فوری طور پر ایران کا دورہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کا مسئلہ فلسطین پر یکساں موقف فلسطینی عوام کی فتح ہے۔اتحادی،وفاقی اور صوبائی حکومتیں نگران دور کا تسلسل حکومت نے ضمنی انتخاب میں برتری کے لئے سرکاری مکمل حربے استعمال کئے کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت نہ دیکر حکومت نے ظلم کیا حکومت ترقی کے جھوٹے دوے کررہی ہے جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اور نشان سے میدان میں موجود رہے گی۔(فوٹو ہمراہ ہے)
وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی این سی ایچ ڈی ہیڈ کوارٹر کے پی آفس آمد
احسن اقبال وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے پاکستان ہائی کمیشن، لندن @PakistaninUK کا دورہ کیا
ممتاز سیاستدان افضل خان کو ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان چھبیس بلین پاؤنڈز کی باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی ایلچی نامزد کر دیا
نیاز احمد چوہان مرحوم اپنے آپ میں ایک ادارہ اور انجمن کی مانند تھے
ڈی پی سی وزیرآباد کے انتخابات مکمل، سرپرست حاجی نجیب اللہ ملک،صدر محمد نعیم بٹ،چیئرمین مہر ناصر اقبال،جنرل سیکرٹری قیصر اقبال وڑائچ منتخب ہوگئے