بھارت میں اسکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے

Spread the love

جماعت 5 اے میں اوپندر دویری کا رول نمبر 931 اور دنیش ترپاٹھی کا رول نمبر 937 تھا۔

ممبی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکول کے دو ہم جماعت آرمی اور نیوی کے سربراہ بن گئے ہیں۔بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی اور نیول چیف ایڈمرل دنیش ترپاٹھی 1970 کی دہائی میں مدھیہ پردیش کے شہر ریوا کے سینِک اسکول میں پانچویں جماعت میں ساتھ پڑھتے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جماعت 5 اے میں اوپندر دویدی کا رول نمبر 931 اور دنیش ترپاٹھی کا رول نمبر 937 تھا۔بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ  بحریہ اور فوج کے سربراہان کا تعلق ایک ہی اسکول سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں