یاحتی شہرکھیوڑہ میں مرکزی شاہراہ پر واقع پوسٹ آفس میں ڈاکو گن پوائنٹ پر عملہ سے تقریبا 16 لاکھ کیش لے اڑے

Spread the love


کھیوڑہ ( راشد خان سے)
سیاحتی شہرکھیوڑہ میں مرکزی شاہراہ پر واقع پوسٹ آفس میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کامیاب واردات
مسلع ڈکیتوں نے فائرنگ کی اور گن پوائنٹ پر عملہ سے تقریبا 16 لاکھ کیش لے اڑے۔مقامی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق معروف سیاحتی شہر میں دن دیہاڑے مسلع ڈکیتی کی کامیاب واردات پوسٹ ماسٹر کھیوڑہ خرم شہزاد نے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دن تقریبا 1بجکر 35 منٹ پر دو مسلع ڈکیت آفس میں داخل ہوئے اور میری طرف فائر کیا جس میں میں معجزانہ بچ گیا اس کے بعد انہوں نے اندر سے دروازہ بند کرلیا اور مجھ سمیت دیگر عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اس کے بعد کیش کاوئنٹر سے جمع شدہ رقم جو تقریبا 16 لاکھ کے قریب تھی لیکر فرار ہوگئے موقع پر موجود شاہدین کے مطابق انہوں نے پوسٹ آفس کے عقبی جانب موٹر سائیکل 125 پہلے سے تیار کر رکھا تھا جس پر وہ فرار ہوگئے عملہ نے 15 پر پولیس کو واقع کی اطلاع کے لیے کال کی تو انکا نمبر نہیں ملا جس کے بعد پولیس چوکی کھیوڑہ کال کی گئی واقع کی اطلاع پر پولیس کی نفری پوسٹ آفس پہنچ گئی اور ابتدائی کاروائی شروع کر دی یاد رہے کہ پوسٹ آفس کھیوڑہ برانچ میں سیکورٹی گارڈ کی کوئی ویکینسی نہیں ہے جبکہ یہاں روزآنہ کی بنیاد پر لاکھوں روہے کا لین دین ہوتا ہے جسکی بڑی وجہ یوٹیلٹی بلوں کا جمع ہونا ہے کیونکہ کھیوڑہ شہر میں موجود بنک جہاں سیکورٹی سسٹم موجود ہے عموما صارفین سے یوٹیلٹی بل وصول نہیں کرتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں