راجہ افضل بہترین دوست، بہترین سیاسی لیڈر اور ہمارے لیے مشعل راہ تھے۔ خالد کھٹانہ، شیخ اکرام
روہتاس( شکیل منظور ) جہلم کی سیاست کا آج ایک ایسا سورج غروب ہوا جو کسی زمانے میں جہلم کی پہچان سمجھا جاتے تھا۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر اور ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والے راجہ افضل خان اب ہم میں نہیں رہے۔ میاں محمد نواز شریف کے دست راست سمجھے جانے والے راجہ افضل خان کسی زمانے میں جہلم کی پہچان سمجھے جاتے تھے۔ آج ان کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ قلعہ روہتاس جسے مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور راجہ افضل کے قریبی ساتھیوں میں سے یہ علاقے ایک ہے بھی آج سوگوار رہا۔ قلعہ روہتاس کی مشہور شخصیت ماسٹر جاوید حیدر کھٹانہ، شیخ اکرام راجہ افضل کے قریبی دوست تھے۔ ماسٹر جاوید حیدر کے چھوٹے بھائی خالد کھٹانہ کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ ن کے وہ ورکر جو سالہا سال راجہ افضل کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ آج وہ سیاسی یتیم ہو گئے ہیں۔ راجہ افضل خان نے نہ صرف ہماری سیاسی تربیت کی بلکہ کئی مواقعوں پر وہ ضلع جہلم کے مسیحا بن کر سامنے آئے۔ ان کے چلے جانے کا شدید دکھ ہے۔ میں اور اہلیان روہتاس ان کے انتقال پر افسردہ ہیں اور ان کے ایصال ثواب کےلیے دعاگو ہیں۔
راجہ افضل خان کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے جہلم ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔