جہلم(اختر شاہ عارف)ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول آئمہ جٹاں میں مورخہ 19 نومبر بروز منگل کو I-SAPS کے زیرِ اہتمام سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک سیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا بنیادی مقصد “The Key Education Challenges and Solutions “جس میں ضلع بھر کے سول سوسائٹی ممبران نے بھرپور طریقے سے سیشن میں شرکت کی ۔ سیشن میں سیدہ شاہدہ شاہ کنوینیر (I-SAPS), سید اختر علی شاہ ممبر (I-SAPS), متعدد استاتذہ اور مختلف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران شامل تھے ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا ۔اس کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر I-SAPS جہلم راجہ ذیشان اسلم نے سیشن کا آغاز کیا اور پہلے سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے مقاصد کو متعارف کرایا۔ اس کے بعد ضلعی اور مقامی سطح پر بہترین تعلیمی پالیسیزز کے نفاذ میں حائل مسائل کو زیر بحث لایا گیا ۔ ضلع کے تعلیمی نقشہ کو متعارف کراتے ہوئے وہ ضلع جہلم میں موجود سکولوں کے تعلیمی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ بہت سارے ایسے سکول ہیں۔ جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔جیسے کچھ سکول پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔ اسی طرح تعلیمی معیار بھی بہت نیچے ہیں ۔جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں چاہیئے کہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اور ممکنہ حد تک حل کرنے کی کوشش کریں۔ تا کہ طلباء با آسانی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں ۔ اس کے علاوہ تعلیمی معیار کو کس طرح بہتر بنایا جائے اس موضوع پر بھرپور طریقے سے ڈسکشن کی گئی پروگرام کے اختتام پر تمام سول سوسائٹی ممبران نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ جو ذمہ داریاں جو کہ آج کی میٹنگ میں ہمیں بتائی گئی ہیں۔ ہم ان پر بھرپور طریقے سے کام کریں گے۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
سابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم نے کہا ہے کہ زوال کے شکار تعمیراتی شعبہ اور جامد پراپرٹی بزنس کو دوبارہ پٹڑی پر لانا اشد ضروری
وزیرآباد میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مین شاہراوں سڑکوں کی صفائی میں مشغول گلی محلوں میں لگے گندگی کے ڈھیروں سے مختلف بیماریاں اور وبائی امراض پھلنے کا خدشہ
عدل وانصاف ہی معاشرے میں امن وامان کی بحالی میں بنیادی کردار کا حامل ہوتا ہے
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بیس کروڑ روپے مالیت کی سی ٹی سکین مشین انسٹال کر دی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وزیرآباد عبید رحمت کا انجمن فلاح نوجواناں کے زیر انتظام چائلڈ اینڈ ویمن ڈرگ ایڈکشن ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا دورہ