دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، تیز رفتار شہزور اور چنگ چی رکشہ میں خوفناک تصادم کے دوران 27سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ والدہ سمیت 2افراد شدید زخمی، حادثہ چنگ چی رکشہ یوٹرن لینے کے دوران پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ گورنمنٹ کالج کے سامنے شہزور نمبری CAM-8525اور چنگ رکشہ میں خوفناک تصادم پیش آیا جس سے چنگ چی رکشہ میں سوار 27سالہ بیٹی حلیمہ سعدیہ ولد جاوید اقبال سکنہ سید حسین دینہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ والدہ ساجدہ نسرین زوجہ جاوید اقبال عمر 52سال اور وحید عباس ولد غلام عباس عمر 61سال ساکنائے سید حسین دینہ شدید زخمی ہو گئے، بتایا جاتا ہے کہ حادثہ چنگ چی رکشہ یوٹرن لینے کے دوران پیش آیا، ریسکیو 1122نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والی خاتون کی ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی دینہ منتقل کیا۔
