دینہ کے نواحی علاقہ میں ایک اور مویشی چوری کی واردات، نامعلوم چور حویلی کا تالا توڑ کر ڈیرہ سے 10لاکھ روپے مالیت کی 2گائیں اور 2بچھڑے لے اڑے، مالک نے صبح دیکھا کہ ڈیرہ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور مویشی غائب تھے، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپورٹ درج کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ہرل میں نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک وقاص ولد ملک مطلوب سکنہ ہرل کی حویلی کا تالا توڑ کر ڈیرہ پر باندھے ہوئے مویشی 2گائیں اور 2بچھڑے جن کی مالیت 10لاکھ روپے بتائی جاتی ہے کھول کر لے گئے جن کا کچھ پتہ نہ چل سکا، مالک صبح ڈیرہ پہنچے تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور مویشی اندر سے غائب تھے، متاثرہ شخص کی درخواست پر پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپورٹ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔
