جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل (سی ڈی سی)رجسٹرڈ المرکزجہلم کا ماہانہ اجلاس آج مورخہ یکم فروری 2025ءکو کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے کی۔دیگر شرکاء میں شاہد جلیل سیٹھی،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و پیٹرن سی ڈی سی المرکزجہلم،میجر(ر) ذرغون گل خان،محمد ارشد احمد مرزا،احسان شاکر،استاد عبدالرحمان مانی،محمد امین میر،ارشد محمود مبارک،محمد احمد جمیل سابق ریجنل چیف یو بی ایل و عسکری بینک، احسان شاکر،آفس سیکرٹری محمد اعظم،عبد الغفور چوہان اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔نعت صلعم کے بعد تمام شرکاء نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد تمام مرحومین اور شہداء کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور تمام بیماروں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی طور پر دعا مانگی گئی۔جنرل سیکرٹری نے گزشتہ ماہ کے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔فنانس سیکرٹری نے فنانس رپورٹ پیش کی۔ اس اجلاس میں “یومِ کشمیر” کے حوالے سے باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا۔کہ اس روز کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیئے ریلی نکالنے کے ساتھ ساتھ المرکز جہلم میں بھی اس دن کے حوالے سے ایک پروگرام انعقاد کیا جائے گا۔
میجر(ر) ذرغون گل خان نے گزشتہ ماہ 26-جنوری 2025ء کو الحقیق ہال جہلم میں ہونے والے مشاعرے کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شاندار پروگرام کی کامیابی کا تمام تر کریڈٹ جہلم کے مشہور شاعر احسان شاکر کو جاتا ہے۔جس نے انتہائی شارٹ نوٹس پر اس شاندار مشاعرے کے انعقاد کے لیئے بھرپور محنت کی۔محمد امین میر نے “فنڈ ریزنگ” کے حوالے سےکہاکہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے۔اس لیئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر کوشش کرنی ہو گی کہ ذیادہ سے ذیادہ فنڈ اکٹھا کیا جائے۔تاکہ رمضان المبارک میں مستحق افراد کی امداد کی جا سکے۔چنانچہ سی ڈی سی کے عہدیداران و ممبران نے موقع پر ہی حسب توفیق اپنے فنڈز جمع کرا دیئے۔اور اس عزم کا اظہار کیا۔کہ وہ مذید فنڈز کے حصول کے لیئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اس کے بعد مرحوم صغیر احمد اخلاق بانی ممبر المرکزجہلم کی یاد میں کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے پند و نصائح پر مبنی پروگرام”تیس سیکنڈ”پیش کر کے گویا کوزے میں دریا بند کر دیا۔
پروگرام کے اختتام پر تمام تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔
جس کی میزبانی چوہدری جاوید اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ و پیٹرن سی ڈی سی المرکزجہلم نے کی۔
اس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا
اپواء مانچسٹر کی خصوصی میٹنگ چیرپرسن بیگم نازیہ طارق وزیر کی زیر نگرانی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں منعقد ہوئی
آج کا اخبار
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کی زیر صدارت اینٹی ہیومن ٹریفکینگ اینڈ اینٹی بانڈیڈ لیبر مانیٹرینگ کمیٹی کا اجلاس منعقد
یورپی قومیں اسلام کے زریں اصولوں کو اپنا کر صفائی ستھرائی کی مثال بن چکی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد
خواجہ کلیم الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق سینئر مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری ریاض کے اعزاز میں کیمل ون ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا