مانچسٹر عارف چودھری
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور کاروباری شخصیت خواجہ کلیم الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق سینئر مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری ریاض کے اعزاز میں کیمل ون ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے عہدیداروں اور بزنس کمونٹی نے بھر پور شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری سیکرٹری اطلاعات زاھد مغل – سابق وزیر آزاد کشمیر چودھری رخسار -چودھر اخلاق -کونسلر قدسیہ بانو – کاروباری شخصیات چودھری اختر ملوانہ – اویس چوہان -چودھری سلیم گجر – چودھری شہزاد بشیر چیف ایگزیگٹیو ایزی ھوم – کاروباری شخصیت باسط بٹ – چودھری جعفر اقبال اور دوسرے شامل تھے مہمانوں کا پر جوش استقبال کیا گیا -آتش بازی بھی کی گئ اس موقع پر میزبان پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ھم چودھری ریاض کو مانچسٹر میں خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے بہت کام کیا -پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں قائد عوام ذولفقار علی بھٹو شہید اور بی بی رانی بے نظیر بھٹو شہید کو ھم سلام پیش کرتے ہیں -اب پاکستان میں بلاول بھٹو کی صورت میں نوجوان قیادت موجو ھے انشااللہ اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو ھو گا – سابق وزیر آزاد کشمیر چودھری رخسار نے کہا کہ بہت جلد کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ھو گا – ممتاز کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیت چودھری اختر ملوانہ نے خواجہ کلیم الرحمن کو آج کا کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ خواجہ کلیم نے ساری زندگی اپنی پارٹی کے لئے کام کیا ھم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں – پروگرام میں شریک دوسرے شرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا
اپواء مانچسٹر کی خصوصی میٹنگ چیرپرسن بیگم نازیہ طارق وزیر کی زیر نگرانی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں منعقد ہوئی
آج کا اخبار
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کی زیر صدارت اینٹی ہیومن ٹریفکینگ اینڈ اینٹی بانڈیڈ لیبر مانیٹرینگ کمیٹی کا اجلاس منعقد
یورپی قومیں اسلام کے زریں اصولوں کو اپنا کر صفائی ستھرائی کی مثال بن چکی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد
خواجہ کلیم الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق سینئر مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری ریاض کے اعزاز میں کیمل ون ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا