وزیرآباد(طارق جاوید ملک ) یورپی قومیں اسلام کے زریں اصولوں کو اپنا کر صفائی ستھرائی کی مثال بن چکی ہیں اورہم ان تعلیمات سے روگردانی کر کے ابتری کی مثال بن چکے ہیں۔ رسول اللہ حضرت محمدؐ کا ارشاد مبارک ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے،یورپی قومیں اسلام کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہیں اوریورپ میں کہیں گندگی نظر نہیں آتی،پودے صاف ماحول اچھی صحت کے ضامن ہوتے ہیں،عوام کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیکر ماحول کوصاف ستھرا بنانے میں معاون بنیں، پودے تناوردرخت بن کر انسانی صحت پراس قدر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں کہ ہسپتالوں کو ویران کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ نے علی گڑھ بورڈنگ سکول وزیرآباد میں شجر کاری مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرزجمشید سلطان گھمن،مقصود احمد چیمہ،میاں ذکاء اللہ،،محمد فیاض ایڈووکیٹس،اے ای او آفتاب صادق چیمہ،پروفیسرڈاکٹر حافظ حامد الرحمان،پروفیسرزڈاکٹر حافظ نسیم، جنید الحسن بخاری،ملک ولید،رضوان الحق،ہیڈ ڈیپارٹمنٹ سر نعیم رضا سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی اس مہم کوزوروشور سے جاری رکھ کر ہم اپنے علاقہ اورمعاشرے کوصحت افزابناسکتے ہیں،آپ جانتے ہیں کہ پاکستان گلوبل وارمنگ کے لحاظ سے پہلے سات خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے جہاں درجہ حرارت بڑھنے سے ماحولیاتی تغیررونما ہو رہے ہیں،بارشوں کا شیڈول بدل رہا ہے۔ زیرزمین پانی کی سطح نیچے اور سمندر کی سطح بتدریج بلند ہو رہی ہے، گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں،جنگلی حیات ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اگر ہمیں اب بھی اپنے مستقبل کے بارے میں نہیں سوچنا تو کب سوچنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر،اساتذہ،سٹاف ودیگر نے پودے بھی لگائے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
اپواء مانچسٹر کی خصوصی میٹنگ چیرپرسن بیگم نازیہ طارق وزیر کی زیر نگرانی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں منعقد ہوئی
آج کا اخبار
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کی زیر صدارت اینٹی ہیومن ٹریفکینگ اینڈ اینٹی بانڈیڈ لیبر مانیٹرینگ کمیٹی کا اجلاس منعقد
یورپی قومیں اسلام کے زریں اصولوں کو اپنا کر صفائی ستھرائی کی مثال بن چکی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد
خواجہ کلیم الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق سینئر مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری ریاض کے اعزاز میں کیمل ون ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا