اپواء مانچسٹر کی خصوصی میٹنگ چیرپرسن بیگم نازیہ طارق وزیر کی زیر نگرانی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں منعقد ہوئی

Spread the love


اپواء مانچسٹر ( صابرہ ناہید ) کی خصوصی میٹنگ چیرپرسن بیگم نازیہ طارق وزیر کی زیر نگرانی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں منعقد ہوئی ۔ جو کہ فنانس سیکرٹری بیگم اقبال مغل اور ایگزیگٹیو ممبر بیگم جہاں آرا کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے منعقد کی گئی ۔ یاد رہے کہ دونوں معزز ممبران طویل علالت کے بعد گذشتہ دنوں میں وفات پا گئیں تھیں ۔ میٹنگ کی صدارت نے بیگم نازیہ طارق نے کی ۔ سیکرٹری جنرل صابرہ ناہید دونوں اراکین کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ میٹنگ کے ممبران میں چیئرپرسن بیگم نازیہ طارق ، سیکریٹری جنرل بیگم صابرہ ناہید ، وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی ، جوائنٹ سیکرٹری بیگم رضیہ اقبال ، ایگزیگٹیو ممبر بیگم شاہدہ اختر، بیگم فردوس راجہ ، بیگم روبینہ واحد اور اعزازی ایگزیکٹو ممبر اتاشی جنرل آف پاکستان بیگم مصباح نورین نے اظہار افسوس کیا اور اسی دوران اپواء کے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ آخر میں پر تکلف چائے کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں