ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کی زیر صدارت اینٹی ہیومن ٹریفکینگ اینڈ اینٹی بانڈیڈ لیبر مانیٹرینگ کمیٹی کا اجلاس منعقد

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کی زیر صدارت اینٹی ہیومن ٹریفکینگ اینڈ اینٹی بانڈیڈ لیبر مانیٹرینگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، ڈی پی او گجرات،ڈی ایس پی لیگل اختر محمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر مبشر اقبال،صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ اینٹی ہیومن ٹریفکینگ ان پرسن کے ڈسٹرکٹ ممبر محمد سرور چوہان،ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر محمد شہزاد،طاہر عباس وڑائچ،اے ڈی پی پی خالد جاوید،اسسٹنٹ عابد حسین شاہ ودیگر نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈی پی او گجرات نے پنجاب اسمبلی میٹنگ کے حوالے سے بریف کیا چونکہ گجرات میں ہیومن ٹریفکینگ کے کیسیز بہت زیادہ ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضر خیات بھٹی نے کہا تمام کمیٹی ممبران ہیومن ٹریفکنگ کا خاتمہ کے لئے اپنااپنا رول ادا کریں تاکہ لوگوں کو جانی ومالی نقصان سے بچایا جاسکے اور اور نئی نسل کو ٹیکنیکل پروگرام کے ہنر سکھائیں تاکہ لوگوں کو پاکستان میں بھی بہتر روزگار مل سکے اور جس طرح پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن کمیونٹی اور سکولز میں آگاہی سیشن کررہے ہیں اور لیگل فری اسسٹنس دے رہے ہیں یہ بہت اچھا اقدام ہے مزید اس کو بہتر کرنے کیلئے آگاہی سیشن کیلئے ڈائریکٹرکالجز اور سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ بھی پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرح آگاہی سیشن کیلئے بھرپور تعاون کریں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں اس مو قع پر صدر پرچم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر محمد سرور چوہان نے کہا کہ آگاہی سیشن کے ذریعہ سے ہی لوگوں کوآ گاہی مل سکتی ہے ایجنٹ حضر ات چند پیسوں کی خاطر لوگوں کو سبز باغ دیکھا کر ان کو شارٹ کٹ راستہ اختیار کرواتے ہیں اور ان کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں اور لوگوں کو چاہیئے کہ وہ انسانی سمگلرز کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ وہ گورنمنٹ کے رجسٹرڈ شدہ اداروں سے رابطہ کریں اور لیگل طریقہ اپنائیں تاکہ وہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچ سکیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں