پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمدکو گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گر یجوایٹ کالج وزیرآباد کا مستقل پرنسپل تعینات کر دیا گیا

Spread the love

وزیرآباد (نا مہ نگار) پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمدکو گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گر یجوایٹ کالج وزیرآباد کا مستقل پرنسپل تعینات کر دیا گیا انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ اس موقع پرپروفیسر محمد ارشد بخاری، پروفیسر شیخ ثناء اللّٰہ،پروفیسر محمد اختر مسعود ساجد چیمہ، پروفیسر عبدالشکور اور پروفیسر عاصم علی سمیت کالج کے اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں مبارکباد دی۔انہوں نے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ہار پہنائے۔اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انھیں تحریک پاکستان کے عظیم ہیرو مولانا ظفر علی خان کی دھرتی پرقائم اور ان کے نام سے موسوم بڑی درسگاہ میں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع ملا ہے۔ انہو ں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ان کی بھر پور کوشش ہوگی کہ وہ اس عظیم درسگاہ کے تعلیمی معیار کو مزید بلندیوں تک لے جائیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں