پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ناحق قید ، بلوچستان میں ہونے والی خون ریزی کے خلاف بھرپور مذمت کی گئی ۔

مانچسٹر عارف چودھری
جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – صحافیوں اور کمیونٹی لیڈران کو خصوصی شیلڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں – تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر انتہائی متحرک راہنما آصف رشید بٹ، سیکرٹری جنرل چوہدری شاہد انور،ڈاکٹر عندلیب ، سینئر صحافی نجم الحسن باجوہ بابو لالہ علی اصغر ، چیف کوآرڈینیٹر خالد عرفان ،صدر مانچسٹر سٹی یاسین چوہدری ، خواتین ونگ کی صدر روبینہ ،تحریک انصاف سکاٹ لینڈ کے متحرک سینئر راہنما رانا انس ،نسیم خان -اخلاق وڑائچ و دیگر کی شرکت۔ آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے افطار پارٹی میں مرشد عمران خان کے لیے اجتماعی دعا کے ساتھ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نئ لہر سے نبٹنے کا واحد حل پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں سیکورٹی اداروں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل اپنانا ہو گا نہ کے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر ظلم و جبر اور دیوار سے لگانے سے مسائل حل ہوں گے ۔رو بینہ نے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب عمران خان ہمارے درمیان موجود ہوں گے اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا ۔بابو لالہ علی اصغر نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے بحیثیت قوم ہمیں متحد ہو کر اسکی سلامتی و استحکام کے لیے سوچنا چاہیے ۔افطار پارٹی میں شریک تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے دیگر عہدیداران و کارکنان نے کہا کہ ہمارا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل جمہوریت کی قدر کرنا ہے اور پاکستان کی عوام جسے منتخب کرے اقتدار اس جماعت کو سونپا جانا چاہیے پاکستان کی سلامتی استحکام اور ترقی کا واحد راستہ یہی ہے ۔

تحریک انصاف برطانیہ کے راہنماؤں و کارکنان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی کی نئ لہر کا واحد حل پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی میں پنہاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں