مستحق لوگوں کو فری میڈیکل کی سہولت دینے کے لئے لاھور والٹن میں قائم میڈیکل کلینک کے لئے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں چئیریٹی افطار ڈنر کا اہتمام

Spread the love



لندن عارف چودھری
النور میڈیکل ٹرسٹ کے چیف ایگزیگٹیو اور کاروباری شخصیت اسلم خان اور انکی ٹیم کی جانب سے مستحق لوگوں کو فری میڈیکل کی سہولت دینے کے لئے لاھور والٹن میں قائم میڈیکل کلینک کے لئے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں چئیریٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے لوگوں نے شرکت کی اور فنڈ ریزنگ میں بڑہ چڑھ کر حصہ لیا – دوسرے شرکت کرنے والوں میں – فلاحی کاموں میں سرگرم سماجی راہنما زاھدہ خان-سکینہ خان – کمونٹی رہنما محمد حمید — سی ایم ایم کی چیف ایگزیگٹیو فرزانہ افضل – زین ملک – روبینہ – سیما شیخ -حاجی شریف مرزا – اور دوسرے شامل تھے تقریب کا آغاز مصر سے آئے ہوئے عالم دین عبدالرحمان الجیکی نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا -اس موقع پر النور میڈ یکل ٹرسٹ کے چیف ایگزیگٹیو اسلم خان نے کہا کہ النور میڈیکل ٹرسٹ کی بنیا د 13 سال پہلے رکھی تھی – ھم لاھور میں مستحق لوگوں کا مفت علاج کرتے ہیں – میں آج کے فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کرنے اور فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے والوں کا شکر گزار ھوں انہیں کی وجہ سے ھمارا میڈیکل سینٹر چل رھا ھے – ھم یہاں پر موجود کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ لاھور آکر ھمارے میڈیکل سینٹر کا وزٹ کریں ھم آپ کا دیا ھوا ایک ایک پونڈ کا حساب رکھتے ہیں – فلاحی کاموں کی وجہ سے مشہور اور عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی شخصیت زاہدہ خان کا کہنا تھا کہ ھم لاھور میں دو کلینک چلا رھے ہیں جس میں لوگوں کو مفت علاج اور مفت دوائیاں دی جاتی ہیں -اور ھم فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے والوں کے شکر گزار ہیں – کمیونٹی لیڈر حمید خان اور سماجی شخصیت سکینہ خان کا کہنا تھا کہ ھم نے اپنے میڈیکل سینٹر کا طریقہ کا ر این ایچ ایس جیسا رکھا ھوا ہے -سینٹر میں روزانہ 150 کے قریب مریضوں کا علاج کیا جاتا ھے ھم وہاں پر آئ کمیپ لگا کر موتیا کے مفت آپریشن کرتے ہیں اور ھمارا مستقبل کا پروگرام آنکھوں کا ہسپتال بنا نا ھے -سی ایم ایم کی چیئرمین فرزانہ شیخ نے کہا النور میڈیکل ٹرسٹ کے روح رواں اسلم خان – زاھدہ خان اور انکی ٹیم کو پاکستان میں لوگوں کا مفت علاج کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں – مصری عالم دین عبدالرحمان الجیکی -زین ملک اور دوسروں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ النور میڈیکل ٹرسٹ کے لئے بھر پور مالی مدد کرنی چاہئے تاکہ یہ اپنا نیک کام جاری رکھیں

النور میڈکل ٹرسٹ کے چیف ایگزیگٹیو اسلم خان -زاھدہ خان اور انکی ٹیم کا ضرورت مند افراد اور دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھانا دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں