راچڈیل کونسل کا خصوصی اجلاس ٹاؤن ہال کے نئے چیمبر میں منعقد ھو ا صدرات مئیر کونسلر شکیل احمد نے کی

Spread the love


عارف چودھری
راچڈیل کونسل کا خصوصی اجلاس ٹاؤن ہال کے نئے کونسل چیمبر میں منعقد ھو اراچڈیل کونسل کے مئیر شکیل احمد نے صدارت کی یہ انکے راچڈیل کے مئیر ھوتے ہوئے آخری اجلاس تھا -مئ میں راچڈیل کونسل کی نئ مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی نئے مئیر کا حلف اٹھائیں گی اور وہ اگلے اجلاس کی صدارت کریں گی آج کے اجلاس میں راچڈیل کونسل کے لیڈر کونسلر نیل ایمونٹ نے مئیر شکیل احمد کی ایک سال کی کارکردگ کو سراہا اور کہا کہ مئیر کونسلر شکیل احمد کی کارکردگی قابل ستائش رھی ھم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لبرل ڈیمو کریٹک گروپ کے لیڈر اینڈی کیلی نے بھی مئیر شکیل احمد کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر اجلاسوں کو چلایا -یاد رھے کہ کونسلر شکیل احمد نے پچھلے سال مئ میں مئیر راچڈیل کا حلف اٹھایا تھا اور سارا سال راچڈیل کی کمیونٹی کی خدمت میں کوئ کسر نہیں چھوڑی اس لئے وہ راچڈیل کی عوام میں بہت مقبول ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں